صنعاء،22؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)یمن اور سعودی عرب کی سرحد پر ہونے والی ایک جھڑپ میں کویت کی میزبانی میں کئی ماہ تک جاری رہنے والے مذاکرات میں شامل یمن کے باغی حوثی گروپ کے اہم مذاکرات کار حسن یحییٰ الشرفی کئی دوسرے جنگجوؤں سمیت ہلاک ہوگیا۔ حسن یحییٰ الشرفی جنوبی جازان میں اس وقت مارا گیا جب حوثی شدت پسندوں نے سعودب عرب کے اندر فائرنگ کی۔ اس کے جواب میں سعودی بارڈر فورس نے توپخانے سے حوثیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ گولہ باری سے حوثی مذاکرات کار حسن یحییٰ الشرف سمیت 23جنگجو ہلاک ہوگئے۔ادھر نجران کے ساحلی علاقے میں بھی سعودی فورسز اور حوثی باغیوں کے درمیان خون ریز جھڑپیں ہوئیں جن میں کم سے کم 12حوثی شدت پسند ہلاک ہوگئے۔